سول ہسپتال میرپورخاص میں کتے کے کاٹنے کے بعد لگنے والے انجیکشن کا کوٹہ بحال کردیا گیا

منگل 8 جنوری 2019 21:01

میرپور خاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) میڈیکل سپریٹڈنٹ (سول سرجن) سول اسپتال میرپورخاص ڈاکٹر اکرم سلطان نے اے پی پی کو بتایا کہ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاھ کی ذاتی کوششوں اور انکی جانب سے کی گئی Dacumetnal correspondent کے بعد معیاری اور مہنگا انجیکشن (RIG) انجیکشن کے 500 وائل کا کوٹہ سول ہسپتال میرپورخاص میں پہنچادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ انجیکشن اے آر وی انجیکشن سے زیادہ معیاری اور اچھا ہے اور یہ WHO سے تصدیق شدہ اینٹی ریبیز سرم میں ہی.انہوں نے بتایا کہ اب کتے کے کاٹنے سے متاثر مریض سول اسپتال میرپورخاص آکر با آسانی مفت انجیکشن لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں