بھارت کاچہرہ کھل کردنیاکے سامنے آگیا،بھارت نے جارحیت کی جس پر پاک آرمی نے بھرپور جواب دیا ،سپیکر قومی اسمبلی

کسی بھی جارحیت پر اپنی سرحدوں کا دفاع کا حق رکھتے ہیں،کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے آیا ہوں، اسد قیصر کی میر پورمیں گفتگو

اتوار 10 مارچ 2019 14:10

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت کاچہرہ کھل کردنیاکے سامنے آگیا،بھارت نے جارحیت کی جس پر پاک آرمی نے بھرپور جواب دیا ،کسی بھی جارحیت پر اپنی سرحدوں کا دفاع کا حق رکھتے ہیں،کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے آیا ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی اسد نے دربار کھڑی شریف پر حاضری دی ،سپیکر نے مزار پرچادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر شہری آبادی کونشانہ بنارہاہے، بھارت سول آباد کو نشانہ بنا کرجارحیت کامرتکب ہورہاہے،اسد قیصرکا کہناتھا کہ کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے آیا ہوں، بھارت کاچہرہ کھل کردنیاکے سامنے آگیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی جس پر پاک آرمی نے بھرپور جواب دیا ،کسی بھی جارحیت پر اپنی سرحدوں کا دفاع کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام ممالک سے مذاکرات چاہتا ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں