میر پور خاص میں آلودہ و بدبو دار پانی کی فراہمی سے مہلک امراض پھوٹ پڑے

پیر 8 اپریل 2019 23:26

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) میر پور خاص میں آلودہ و بدبو دار پانی کی فراہمی سے مہلک امراض پھوٹ پڑے ۔ آلودہ پانی پینے سے درجنوں افراد سرکاری و نجی اسپتالوں زیر علاج نظر آرہے ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ و بلدیہ میر پور خاص کے افسران اس مسئلہ پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میر پور خاص شہر میں آلودہ پانی کی فراہمی سے مہلک امراض پھوٹ پڑے آلودہ پانی کو استعمال کرنے سے شہری پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ سرکاری و نجی طبی مراکز پر پیٹ کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی لمبی قطاریں بھی دیکھنے میں آرہی ہیںجس میں زیاد ہ تر تعداد بزرگ افراد اور بچوں کی ہے ا س حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ میر پور خاص میں مختلف مقامات پر میگا پروجیکٹ کی کھدائی کی وجہ سے پانی کی لائینیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے پانی کی لائینوں میں سیوریج کا پانی مکس ہو کر آرہا ہے پبلک ہیلتھ و بلدیہ میر پور خاص کو سالانہ کروڑوں روپے بجٹ میں ملتے ہیں مگرپبلک ہیلتھ و بلدیہ افسران بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے مال بٹورنے میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں