سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ ظفرمعروف کے بھائی راجہ ظفرفاروق کے رسم قل کی ادائیگی ان کے آبائی گائوں میں کردی گئی

ہفتہ اکتوبر 17:52

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی راہنماوسابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ ظفرمعروف کے بھائی راجہ ظفرفاروق کے رسم قل کی ادائیگی ان کے آبائی گائوں ماڈرن جبوٹ میں کردی گئی دعائیہ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرراجہ حبیب الرحمن، سی سی لاگ ون کور کے برگیڈئیر ظفر جمال ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد طیب ،ڈی جی ایم ڈی ایچ اے احمد ایاز میر ،ڈی آئی جی پولیس سردار گلفراز خان ،ایس ایس پی راولاکوٹ چوہدری ذوالقرنین ،ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے چوہدری امجد اقبال ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل لالہ عبدالمالک ،کلکٹرامورمنگلا ڈیم چوہدری محمد ایوب ،ڈی ایس پی راجہ ایاز ،ڈی ایس پی عامر نوابی ،سابق مئیر سلائو راجہ زراعت خان ،سابق امیدوار اسمبلی راجہ نوید اختر گوگا ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما حاجی منیر اللہ خان ،سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد صدیق ،پی ٹی آئی کے چوہدری منشاء نقشبندی ،ارشد ولی ،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ،نعیم الرحمان کے علاوہ سول و ملٹری حکام ، مختلف سیاسی وسماجی راہنمائوں ، انجمن تاجراں، وکلاء، صحافیوں اورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ختم قل کی دعا ممتاز عالم دین مولانا قاری راشد نے کروائی جبکہ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے درجنوں ختم قرآن مجید ،آیات کریمہ سمیت دیگر تبرکات پیش کیے گے ۔

میر پور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments