میر پورخاص: گلستان مصطفی ہاؤ سنگ اسکیم کے الاٹیز لاکھوں روپے کی ادائیگی کے باوجود تاحال رجسٹری اور قبضہ سے محروم

بلدیہ کونسل اجلاس کی منظوری کے باوجود الاٹیز کو رجسٹری الاٹمنٹ آرڈر جاری نہ ہوسکے، متاثرین کا چیف سیکرٹری کو خط ،کمشنر میرپو ر خاص سے رپور ٹ طلب کرلی

پیر 16 دسمبر 2019 18:23

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) بلدیہ میرپورخاص کی جانب سے 35سال قبل شروع کی گئی گلستان مصطفی ہاؤ سنگ اسکیم کے الاٹیز لاکھوں روپے کی ادائیگی کے باوجود تاحال رجسٹری اور قبضہ سے محروم ہیں متعد د بار بلدیہ کونسل اجلاس کی منظوری کے باوجود الاٹیز کو رجسٹری الاٹمنٹ آڈر جاری نہ ہوسکے متاثرین کا رجسٹری اور قبضہ حاصل کرنے کے چیف سیکریٹری سندھ کو خط ارسال چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر میرپورخاص رپورٹ طلب کرلی مگر تاحال معاملہ التوا کا شکار،تفصیلات کے مطابق سال 1983میں 35سال قبل بلدیہ میرپورخاص نے ٹنڈو آدم روڈ پی سی بی گرانڈ پر 26ایکٹر سے زائد زمین خرید کر گلستان مصطفی ہاسنگ اسکیم شروع کی تھی جو کہ قانونی طور پر بلدیہ میرپورخاص کے نام روینو ریکارڈ کے فارم ٹو میں بھی اندراج ہوچکی ہے جس میں سینکڑوں افراد نے مکمل ادائیگی اور بعض نے خریداری کے لیے نصف ادائیگی کر دی تھی جسکی لاکھوں روپے مالیت کی رقم بلدیہ کے اکونٹ میں جمع ہیں لیکن بدقسمتی سے 35سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بلدیہ میرپورخاص نے تاحال الاٹیز کو نہ تو الاٹمنٹ آڈرجاری کیے ور نہ ہی انہیں قبضہ فراہم کیا گیا ہے متاثرین در بدر پھر رہے ہیں جبکہ متعد د بار بلدیہ کونسل کے اجلاس میں بھی الاٹیز کو مکمل ادائیگی کے بعد رجسٹری الاٹمنٹ اور قبضہ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے لیکن اس پر بھی عملدارآمد نہ ہوسکا ہے اس سلسلے میں متاثرہ الاٹیز نے چیف سیکریٹری سندھ کو ایک خط کے ذریعے الاٹمنٹ آرڈر اور قبضہ فراہم کرنے کی استدعا کی جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے ایک لیٹر نمبرso(c-v)sgagcd(css-65)2019(iv)بتاریخ 25/2/2019کے زریعے کمشنر میرپورخاص سے پندرہ دن میں رپورٹ طلب کی جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا متاثرہ الاٹیز نے دوبارہ چیف سیکریڑی سندھ کو شکایات نمبر 19576dt,20.6.2019یاد دہانی کا خط لکھا جس پر چیف سیکریٹری سندھ لیٹر نمبر no,so(c-v)sgagsd/css-222)2019(iv)dt,11.7.2019کے زریعے دوبارہ کمشنر میرپورخاص سے سات روز میں رپورٹ طلب کی جس پر کمشنر نے متعلقہ مختیار کار سے مذکورہ ہاسنگ اسکیم کی فارم ٹو میں اندراج کے بارے میں معلومات طلب کیں جس پر متعلقہ مختیار کار روینیو تعلقہ حسین بخش مری نے ایک لیٹر نمبر no,mukh/hbm/491/dt,28.6.2019کے زریعے تصدیق کی کہ مذکورہ گلستان مصطفی ہاسنگ اسکیم کی زمین مورخہ 13 مارچ 2009 کو مختلف سیریل نمبر کے ٹوٹل 26-16ایکٹر روینیو ریکارڈ فارم ٹو میں درج ہے جو کہ بلدیہ میرپورخاص کی ملکیت ہے لیٹر میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ مختلف کیٹگیری کے پلاٹ نمبرز کا بھی فارم ٹو میں اندراج موجود ہے اور الاٹیز کو رجسٹری الاٹمنٹ اور قبضہ فراہم کرنے کی مجاز بھی بلدیہ میرپورخاص ہی ہے تاہم اس سلسلے میں بلدیہ میرپورخاص کی جانب سے کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جبکہ متعد د الاٹیز الاٹمنٹ اور قبضہ کے انتظار میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں اور کئی افراد ایجنٹوں کو پلاٹ سادہ حلف نامہ پر اونے پونے فروخت کر رہے ہیں یا کرچکے ہیں متاثرہ الاٹیز نے حکومت سندھ و اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا جلد از جلد انہیں رجسٹری اور قبضہ فرام کر کے بے چینی ختم کی جائے�

(جاری ہے)

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں