میر پور خاص پولیس بے لگام چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال پیسے نہ دینے پر عورتوں پر تشدد کر ڈالا، کپڑے پھاڑ ڈالے

اتوار 12 جنوری 2020 20:05

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2020ء) میر پور خاص پولیس بے لگام چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال پیسے نہ دینے پر عورتوں پر تشدد کر ڈالا، عورتوں کے کپڑے پھاڑ ڈالے عو رتوں نے بھاگ کر اپنی جان و عزت بچائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہاشم نگر ، بخا ری ٹائون میں محمودآباد تھانے کے ایس ، ایچ ،او ، اہلکاروں سمیت 15 مددگا ر پولیس نے گھر میں گھس کر عورتوںکے ساتھ بد تمیزی کی، گالیاں دیں ،تھپڑ مارے، ڈنڈے مارے ،بالو ں سے پکڑ کر کھینچا اور ان کے کپڑے تک پھاڑ ڈالے ،وقار بی بی،بشریٰ ، نوشاد بی بی ا ور ان کی ماں مقبولہ وہاں سے بھاگ کر مقامی پریس کلب پہنچ گئیں ، پاکستان پریس کلب کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے ،تشدد زدہ وقار بی بی،بشریٰ ، نوشاد بی بی اور ان کی ماں مقبولہ کا کہنا تھا کہ محمود آباد تھانے کے ایس ، ایچ ، او اور 15 مددگارپولیس کے تقریبا 20 ا ہلکار ان کے گھر میں زبردستی گھس آئے ان کے ساتھ لیڈیز پولیس اہلکا ر بھی نہیں تھی مردوں کا معلوم کیا جس پر ہم نے بتایا کہ گھر پر کوئی مرد نہیں ہے وہ پانی بیچنے گئے ہیں پھر انہوں نے کہا کہ ہمیں 20000 ہزار روپے دو ورنہ ہم تم پرکیس بنا دیں گے ہم نے کہا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں پیسے نہ دینے پر پولیس نے ہمارے سا تھ بد تمیزی کی، گالیاں دیں ،تھپڑ مارے، ڈنڈے مارے ، گلہ دبایا، بالو ں سے پکڑ کر کھینچا اور ہمارے کپڑے تک پھاڑ ڈالے ہم نے کسی طرح وہاں سے بھاگ کر اپنی جان و عزت بچائی اور یہاںمقامی پریس کلب پہنچ گئیںان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے محمود آباد تھانے کا ایس ، ایچ ، او اہلکار اور 15 پولیس کے اہلکار ہماری جان و عزت کے پیچھے پڑے ہیں ہم حکام بالا سے مطالبہ سے مطا لبہ کرتیں ہیںکہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور محمودآباد تھانے کے ایس ، ایچ ،او ، اہلکاروں سمیت 15 مددگا ر پولیس کے اہلکاروں کوفوری معطل کیا جائے، ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ محمود آباد تھانے کے ایس ، ایچ ، او اہلکار اور 15 پولیس کے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ دوبارہ پولیس کی جانب سے کسی بھی عورت کی عزت پر ہاتھ نہ ڈالا جائے اور عورت پر ظلم و تشدد نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں