سپریم کورٹ کے حکم پر اور وزیراعظم فاروق حیدرخان کی خصوصی ہدایت پر میرپور بلدیہ میرپور کے پلاٹ بلامعاؤضہ ریگولائز کردئیے ہیں،اعجاز رضا

پیر 20 جولائی 2020 21:14

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2020ء) میرپور بلدیہ میرپور کے پلاٹ بلامعاؤضہ ریگولائز کردئیے ہیں سپریم کورٹ آزادکشمیر کے حکم اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر میرپور کے شہریوں کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے میونسپل کارپوریشن کے ریگولائز پلاٹوں کی ایک روپیہ فیس نہیں لی جائے گی 35سالوں بعد شہریوں کو ریلیف دیا گیا ہے جس کا کریڈیٹ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو جاتا ہے۔

میرپور میرا شہر ہے اس کا قرض اگارنے کا وقت آگیا ہے شہریوں نے مجھے جو عزت دی اس کا شکرگزار ہوں۔ فیاض عباسی کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر من و عن عمل کیا ہے۔ صدرچیمبر آف کامرس ، صدر بارایسوسی ایشن میرپور اور صدر کشمیر پریس کلب کی تین رکنی کمیٹی سے گزارش کرونگا کہ وہ ہمارے ریگولائز کے عمل کو مانیٹر کریں۔

(جاری ہے)

سیکٹر C-2,C-1کے پلاٹوں کے نوٹسز آج سے جاری کرنا شروع کر دینگے۔

ادارہ میں خامیاں دور کرنے کی کوشش جاری ہے ، ہر شہر کو ادارہ میں بلا کر ریگولائز پلاٹوں کے نوٹسزبلا معاوضہ دینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور چوہدری اعجاز رضا نے گزشتہ روز کشمیر پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن مرزا قمرالزمان جرال ایڈووکیٹ ، ادارہ ترقیات کے لیگل ایڈوائرز چوہدری جمیل ایڈووکیٹ ، صدر کشمیر پریس کلب سجاد جرال ، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری ناصر محموداور دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور چوہدری اعجاز رضا نے کہا کہ میرپور کے شہریوں کو موجودہ زلزلہ اور کرونا جیسی وبائ کی وجہ سے جہاں ذہنی پریشانی کا سامنا ہے وہاں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ایک انقلابی اقدام کر کے شہریوں کو تاز ہوا کا جھونکا فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم اورحکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے پلاٹوں کو ریگولائز کر دیا ہے شہریوں کو35 سال بعد ریلیف ملا ہے جس کا کریڈیٹ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرپور کے شہری وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے احسان مند ہوں جنہوں نے پہلی دفعہ میرپور کے شہریوں کو اتنا بڑا ریلیف دیا ہے۔ اعجاز رضا نے کہا کہ فیاض عباسی کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر من و عن عمل کیا گیا ہے جو پلاٹ مفاد عامہ میں تھے وہ ریگولائزر نہیں کئے گئے دیگر تمام پلاٹوں کے نوٹسز بلامعاوضہ شہریوں کو جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارا عمل صاف و شفاف رکھنے کیلئے تین رکنی کمیٹی صدر کے پی سی ، صدر چیمبر آف کامرس اور صدر بار ایسوسی ایشن سے گزار ش ہے کہ وہ ہمارے تمام پراسیس کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیاض عباسی کمیشن نے مکمل چھان بین کرنے کے بعد شفارشات پیش کی تھیں جس پر من و عن عملدرآمد صاف و شفاف طریقے سے کیا جارہا ہے اعجاز رضا نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا میں ادنا سپاہی ہوں اور مرتے دم تک ان کا ساتھ دونگا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں