میر پور ماتھیلو کے قریب محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی ، ساڑھے چار فٹ بڑا مگرمچھ پکڑ لیا

بدھ 19 اگست 2020 22:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2020ء)میر پور ماتھیلو کے قریب محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی ، ساڑھے چار فٹ بڑا مگرمچھ پکڑ لیا گیا ، مگرمچھ سفاری پارک کے عملے کے حوالے ، تفصیلات کے مطابق میر پور ماتھیلو میں مگرمچھ کی موجودگی کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے گذشت ہ چار روز سے جاری جدوجہد کے بعد ساڑھے چار فٹ سے زائد بڑا مگرمچھ پکڑ لیا محکمہ وائلڈ لائف عملے کے مطابق مگرمچھ کی عمر آٹھ سال اور قد ساڑھے چار فٹ ہے پکڑے جانے والے مگرمچھ کو سرحد کے قریب صوفی انور شاہ سفاری پارک میں دیگر مگرمچھوں کیساتھ چھوڑا جائیگا ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں