میرپور، دریائے جہلم کے کنارے کرش پلانٹس سے ہزاروں زندگیا ں دا ئوپر لگ گئیں

پتھرئوں کے کٹائو سے متعدد موضعات اور گردونواحی علاقے سیلاب کی زد میں آنے کا خدشہ

جمعرات 5 اگست 2021 00:05

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) ضلعی انتظامیہ میرپور آزادکشمیر کی عدم توجہی کی بنا پر منگلا ڈیم کے قریب دریائے جہلم کے کنارے قائم کرش پلانٹس سے مقامی باسیوں کی زندگیا ں دا ئوپر لگ گئیں منگلا کے قریب میرپور کی حددومیں دریائے جہلم کے کنارے پر قائم متعدد کرشنگ پلانٹس کے مالکان نے دریائے جہلم کے اندر سے ہیوی مشینری کے ذریعے کھدائی کرکے پتھراور گیڑہ نکال کرکے ٹرالیوں اور ڈمپروں میں لوڈ کرکے کرشنگ پلانٹس کے ذریعے روزانہ ہزاروں کیوبک فٹ بجری خاکہ اور ریت کو ضلع جہلم اور میرپور میں فروخت کررہے ہیں دریا سے قیمتی پتھر اٹھانے سے دریا ئے جہلم کی اصل ساخت تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ زمینی کٹا کی وجہ سے موضعات نکی پیلائیاں اور گردنواح کا علاقہ سیلاب کی زد میں آنے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے کرشنگ پلانٹس کے چلنے سے پیدا ہونے والے گردو غبار سے مقامی آبادیوں کے باسی سانسوں کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ضلعی انتظامیہ جہلم نے اپنی حددو میں دریا سے پتھر اٹھانے پر سے پابندی عائد رکھی ہے اور متعدد پلانٹس کو سیل بھی کیا ہے لیکن میرپور کی حددو میں نصب پلانٹس کے مالکان مقامی انتظامیہ سے مبینہ ملی بھگت کی رات کی تاریکی میں دریا سے پتھر اور گیڑہ وغیر ہ اٹھا کر پلانٹس چلا رہے ہیں اہلیان علاقہ نے منگلاڈیم انتظامیہ محکمہ ماحولیات ومعدنیات پنجاب و آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں