میرپور، خاتون کو چاقو مارکر زخمی کرنیوالا بھانجا گرفتار

ہفتہ 28 اگست 2021 17:53

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) میر پور کے گاؤں ڈڈیال میں خاتون کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے بھانجے کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون طیبہ دلنشین عرف وفا حسین کی برطانیہ کی شہریت ہے، وفا حسین بہن کے گھر ڈڈیال آئی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے مطابق وفا حسین کو شبہ تھا کہ بھانجے نے اس کے پرس سے 20 ہزار روپے چوری کر لیے ہیں جس پر بھانجے نے خود پر الزام لگنے پر خالہ کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق زخمی وفا حسین اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ اٴْن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں