جانوروں میں لمپی سکن ڈیزیزکے پھیلاؤکو روکنے کے لئے میرپورکے داخلی راستوں پرچیک پوسٹ قائم

جمعہ 27 مئی 2022 00:17

میرپور( آزاد کشمیر ) 26 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) جانوروں میں لمپی سکن ڈیزیزکے پھیلاؤکو روکنے کے لئے ضلع میرپورکے داخلی راستوں منگلا اورجاتلاں اوردھان گلی پل پرچیک پوسٹیں قائم کرکے عملہ تعینات کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز ضلع میرپور ڈاکٹرخالدقیوم بٹ نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مویشیوں میں پھیلنے والی متعدی بیماری لمپی سکن ڈیزیز کے آزادکشمیر میں پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر جملہ انٹری پوائنٹس پرچیک پوسٹس قائم کر کے ان پرعملہ تعینات کرتے ہوئے ان کوہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ بیماری سے متاثرہ جانورکو حدود آزادکشمیر میں داخل نہ ہونے دیاجائے۔

علامات نہ رکھنے والے جانوروں کو بھی حفاظتی سپرے کے بعد ہی داخلہ کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں وٹرنری افسران کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ ہمہ وقت موجودرہ کر ڈیوٹی سرانجام دے گاتاکہ اس بیماری سے متاثرہ کسی بھی جانورکو آزادکشمیر میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اس سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ سے تعاون کریں اورکسی بھی جانور میں بیماری کی علامات کی صورت میں قریبی وٹرنری مرکزیا ضلعی دفتر لائیوسٹاک فوننمبر921452-05827پرفوری رابطہ کریں -

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں