گرلز ڈگری کالج میرپور میں طالبات کے مسائل حل کر دیئے گئے ، اے ڈی سی جی

جمعہ 27 مئی 2022 00:17

میرپور( آزاد کشمیر) 26 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری یاسر ریاض نے ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد نذر اور پرنسپل غازی الہی بخش گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میرپور میں طالبات کے مسائل کے حوالے سے جملہ معاملات طے کرلیے اس سلسلہ میں فیصلہ کیاگیا کہ طالبات ہاسٹل میں ہی رہیں گی اور انھیں باہر کسی جگہ شفٹ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

البتہ دیگر ہاسٹل کے قواعد و ضوابط کی پابندی کے حوالے سے بھی ہاسٹل انتظامیہ،طالبات اور ان کے والدین کی مشاورت سے جملہ امور نمٹا دیئے گئے۔طالبات کے والدین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کی طرف سے ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد نذر سے باہمی مشاورت سے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں