مویشیوں کو لمپی سکن ڈیزیزسے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کی ہدایات پر عمل کریں، ڈاکٹر خالد قیوم بٹ

جمعرات 2 جون 2022 18:42

میرپور ( آزاد کشمیر ) : 02 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2022ء) ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ، وٹرنری سروسز میرپور ڈاکٹرخالدقیوم بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں مویشیوں میں لمپی سکن بیماری کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب کی منڈیوں سے جانوروں کی غیر ضروری خریدوفروخت سے گریز کریں، مویشی پال حضرات اپنے مویشیوں کو لمپی سکن ڈیزیزسے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

جمعرات کو اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔بیماری سے متاثرہ جانوروں کے آزادکشمیر میں داخلہ کو روکنے کے لئے تمام انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں جہاں مویشیوں کو چچڑکے خلاف سپرے اور بیماری کی ویکسین لگائے جانے کے بعد داخلہ کی اجازت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات پر زور دیا کہ وہ پنجاب کی منڈیوں سے جانوروں کی غیر ضروری خریدوفروخت سے گریز کریں۔ جو بھی جانور باہر سے لایا جائے اسے چودہ دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے۔کسی بھی جانور میں بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر متاثرہ جانور کو باقی جانوروں سے علیحدہ رکھاجائے اور قریبی وٹرنری مرکز سے رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیماری مکھیوں،مچھروں اورچچڑیوں کے کاٹنے سے ایک جانور سے دوسرے جانور میں منتقل ہوتی ہے-اور حفاظتی اقدامات سے بیماری کے پھیلاؤکوروکا جا سکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ ضلع کیتمام شفاخانہ جات میں ویکسین موجودہے اور ہنگامی صورت میں جانروں کو فوری ویکسین کی جائے گی۔انہوں نیعوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اس سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ سے تعاون کریں اورکسی بھی جانور میں بیماری کی علامات کی صورت میں قریبی وٹرنری مرکزیا ضلعی دفتر لائیوسٹاک فون نمبر921452-05827پرفوری رابطہ کریں -

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں