بھمبر کے معروف گلوکار محمد حنیف ساگرکا عید کے روز نیا البم ”چھتی آجا پردیسی عید آئی ” ریلیز ہوگا

ہفتہ 2 جولائی 2016 13:35

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء)آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے معروف گلوکار محمد حنیف ساگرکا عید کے روز نیا البم چھتی آجا پردیسی عید آئی آ رلیز ہو رہا ہے جس کو مختلف چینلز پر بھی دیکھا جائیگا اور شوشل میڈیا پر بھی یہ گانا چھا گیا ہے معروف آزاد کشمیر کے گلکار حنیف ساگر کے اس سے قبل بھی کہیں البم آچکے ہیں جس کو عوام علاقہ سمیت دیگر شہریوں نے خوب دا دی ہے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے معروف گلکار محمد حنیف ساگر کا ایک نیا آنے والا گانا شوشل میڈیا سمیت دیگر چینلز پر چھا گیا عید کے روز رلیز ہونے والا گانا چھتی آجا پردیسی عید آئی آ ہر ایک کے آواز بن گیا محمد حنیف ساگر نے کم عرصہ میں اپنا نام پیدا کر کے ملک قوم اور علاقہ کا نام روشن کر دیا ہے جس پر عوام علاقہ سمیت دیگر نے محمد حنیف ساگر ہر نیا آنے والے البم کو خوب سہرا ہے ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں