بنگلا دیشی کرکٹر محمد شاہد کی اہلیہ مدد کی طلبگار

بنگلا دیشی فاسٹ باؤلر محمد شاہد کی اہلیہ اپنے شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد سے تنگ آ کر مدد کیلئے کرکٹ بورڈ کے دفتر پہنچ گئیں

پیر 10 جولائی 2017 22:59

بنگلا دیشی کرکٹر محمد شاہد کی اہلیہ مدد کی طلبگار
میر پور،بنگلہ دیش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) بنگلا دیشی فاسٹ باؤلر محمد شاہد کی اہلیہ فرزانہ اختر اپنے شوہر کی جانب سے مبینہ ذہنی اور جسمانی تشدد سے تنگ آ کر مدد کیلئے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے دفتر پہنچ گئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محمد شاہد امید سے ہونے پر بچہ ضائع کرانے پر مجبور کرتا تھا۔ وہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں، مگر اس سلسلے میں بورڈ کا تعاون چاہیے۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بی سی بی نے اس معاملے پر ساتھ نہ دیا تو وہ محمد شاہد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق فرزانہ نے بتایا کہ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے ان کے تحفظات اور مشکلات دور کرنے کی حامی بھری ہے تاہم اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو میرے پاس میڈیا کے سامنے جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دونوں خاندانوں نے مسئلے کے حل کیلئے محمد شاہد سے بات کی لیکن وہ ناکام رہے۔ میڈیا کے مطابق شاہد اور فرزانہ کی شادی 2011ئ میں انجام پائی تھی۔ دونوں ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کر رہے تھے تاہم محمد شاہد کو قومی ٹٰم میں نمائندگی ملنے کے کچھ عرصے بعد دونوں کے ریلیشن میں بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو گیا۔ خبریں ہیں کہ موصوف کو شہرت کی چکا چوند لے کر بیٹھ گئی ہے اور وہ مختلف خواتین کے چکر میں پھنس گئے ہیں۔ دوسری جانب محمد شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی بی کے سربراہ نظام الدین چودھری نے اس کا گھریلو مسئلہ حل کر دیا ہے اور اب ان کی اہلیہ واپس گھر چلی گئی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں