علی باکسنگ اکیڈمی چیچیاں میرپورمیں فرینڈلی باکسنگ چیلنج کپ 2023کا انعقاد کیا گیا

باکسرز،آفیشلز اورمہمانوں کو میڈلز،سرٹیفکیٹ اور شیلڈز پیش کی گئیں،وننگ ٹرافی آزاد کشمیر باکسنگ ٹیم کو دی گئی

منگل 30 مئی 2023 13:54

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور آزاد جموں اینڈ کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام علی باکسنگ اکیڈمی چیچیاں میرپورمیں فرینڈلی باکسنگ چیلنج کپ 2023کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میرپورراجہ فیصل شفیق، یوکے کی مشہور کاروباری شخصیت راجہ اللہ دتہ سیھٹی،مینجنگ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز سکول سسٹمز اور روٹی پانی ریسٹورنٹ جاتلاں،راجہ شکیل، راجہ خالد پنجیڑی،صدر سول سوساہٹی ضلع میرپورچوہدری واجد حسین،محسن فراز ڈارو دیگر نے شرکت کی۔

مقابلہ میں دونوں ٹیمز کے نوجوان بچے بچیوں نے اپنے فن کے جوہر دیکھائے۔اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں اور مقامی شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزراجہ فیصل شفیق نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں اور کھیلوں سے نوجوان صحت مند رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

کھیل کود سے جسمانی اور ذہنی نشوونما ہوتی ہے۔آج جس طرح نوجوان بچے بچیوں نے اپنے فن کے جوہر دیکھائے اس پر علی باکسنگ اکیڈمی چیچیاں کھڑی شریف بالخصوص چوہدری شہزاد اور انکی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو آزادکشمیرمیں کھیلوں کے فروغ کے لیے انتہائی اہم کردار اداکررہے ہیں۔

آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بے شمار صلاحیتیں ہیں۔بس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کیسے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،اساتذہ اوروالدین بچوں کے ہنر کو سامنے لانے کے لیے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔انسپکٹر جنرل آزاد کشمیرڈاکٹر امیر احمد شیخ کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ریجن خالد چوہان،ایس ایس پی میرپورعرفان سلیم کی ہدایات کی روشنی میں علاقے سے منشیات کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔

نوجوانوں کی اس قسم کی کھیلوں میں شرکت سے منشیات کے استعمال کے رحجانات کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔انہوں نے نوجوانوں اور اہل علاقہ پر زور دیا کہ منشیات سے دور رہیں اور علاقہ میں منشیات فروشوں اور مشکوک افراد کی نسبت اطلاع لازمی دیں۔باکسرز،آفیشلز اورمہمانوں کو میڈلز،سرٹیفکیٹ اور شیلڈز پیش کی گئیں۔وننگ ٹرافی آزاد کشمیر باکسنگ ٹیم کو دی گئی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں