مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی‘ دو دہشت گرد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 مارچ 2018 13:43

مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی‘ دو دہشت گرد ہلاک
مہمندایجنسی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2018ء) مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائی مہمند ایجنسی کے علاقے تور خرمیں کی گئی جس میں فرنٹیئر کور اور دیگر سیکورٹی اداروں نے حصہ لیا۔فرنٹیئر کور کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر حق نواز اور اس کا ساتھی محسن شامل ہے۔فرنٹیئر کور کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچرز، کلاشنکوفیں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں