مہمند ایجنسی ، بچوں سمیت 1100 سے زائد افراد لشمینیا بیماری کا شکار ہو گئے

یماری میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ویکسین بھی ناپید ہو گئی

جمعہ 11 مئی 2018 15:37

مہمند ایجنسی ، بچوں سمیت 1100 سے زائد افراد  لشمینیا بیماری کا شکار ہو گئے
مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) مہمند ایجنسی میں بچوں سمیت 1100 سے زائد افراد لشمینیا مکھی کے کاٹنے سے لشمینیا بیماری کا شکار ہو گئے اور مرض کے علاج کے لئے ویکسین بھی ناپید ہو گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مہمند ایجنسی میں 1100 سے زائد بچے لشمینیا مکھی کا شکار بن گئے ۔ تاہم مطلوبہ ویکسین پاکستان میں موجود نہیں۔

(جاری ہے)

لشمینیا بیماری کے خلاف کام کرنے والی ویکسین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذریعے باہر سے منگوائی جاتی ہے۔ مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ واصف سعید نے حکومت اور امدادی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اس وقت اپنے طور پر تمام اقدامات کر رہی ہے تاہم مطلوبہ ویکسین پاکستان میں موجود نہیں ۔ اس لئے ان کی مدد کی جائے اور مطلوبہ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 1100 مریض رجسٹرڈ ہیں جن کو ویکسین دے دیا گیاہے تاہم اس بیماری کے خاتمے تک انہیں مزید ویکسین کی ضرورت پڑے گی تاکہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کی جا سکے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں