فاٹا انضمام کا ہر صورت میں مخالفت کرتے ہیں، نوابزادہ ملک عبدالرحمن

فاٹا کے عوام کی مستقبل کے فیصلے سے قبل مقامی لوگوں کی رائے ضرور لی جائے عید کے بعد مقامی مشران کے ساتھ مشاورت کر کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، متحد ہو کر جدوجہدوقت اور حالات کی ضرورت ، افطار پارٹی سے خطاب

اتوار 10 جون 2018 21:40

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) فاٹا انضمام کا ہر صورت میں مخالفت کرتے ہیں۔ فاٹا کے عوام کی مستقبل کے فیصلے سے قبل مقامی لوگوں کی رائے ضرور لی جائے۔ عید کے بعد مقامی مشران کے ساتھ مشاورت کر کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ متحد ہو کر جدوجہدوقت اور حالات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اطہار نوابزادہ ملک عبدالرحمن عرف ریمان نے گزشتہ روز اپنے حجرے شاتی کور حلیمزئی میں مہمند قبائل کو دیئے گئے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ملک جہانزیب خان مہمند، مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند، باتور خان، اجمل خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی لوگوں سے اُن کی رائے معلوم کی جائے بصورت دیگر کوئی بھی فیصلہ ہر گز قبول نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم این اے یا سنیٹر بننا ہمارے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتا ، ہمارا مقصد آنے والی نسل کو بچانے اور اُنہیں اپنے حقوق دلوانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے علاقے میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارا تعلق موسمی نہیں ہمیشہ عوام کی خدمت کر کے حق کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ اپنے علاقے کے عوام کی بھلائی کی ہے۔مقررین نے کہا کہ سابقہ ایم این اے بلال رحمن اورموجودہ سنیٹر ہلال رحمن کے شبانہ روز کاوشوں کی بنا پر کئی بنیادی سہولیات سے مستفید ہوئے ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں ایجنسی کے ہر علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر کے عوام کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ یہاں کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ کہ جتنے ترقیاتی کام کرئے ہیں آج تک کسی نے بھی نہیں کیا ہے۔ ترقیاتی کام ملک رحمن کے خاندان کی پہچان بن چکی ہے۔ ملک رحمن نے ذاتی دلچسپی لیکر عوام کے مسائل کا خاتمہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں