مہمند ، لوئر سب ڈویژن شرمخانوں چیک پوسٹ پر خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر خاصہ دار فورس کی ناکہ بندی

کار سے سات لاکھ روپے کی افیون برآمد،خاصہ دار فورس نے گاڑی کوقبضے میں لیکر ڈرائیور کو یکہ غنڈ حوالات میں بند کر دیا

بدھ 15 اگست 2018 23:03

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) قبائلی ضلع مہمند لوئر سب ڈویژن شرمخانوں چیک پوسٹ پر خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر خاصہ دار فورس کی ناکہ بندی۔ موٹر کار سے سات لاکھ روپے کی افیون برآمد۔خاصہ دار فورس نے گاڑی کوقبضے میں لیکر ڈرائیور کو یکہ غنڈ حوالات میں بند کر دیا۔ علاقہ اتمانزئی میں زمین میں چھپا بارودی مواد برآمد۔

نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبائلی ضلع مہمند لوئر سب ڈویژن شرمخانوں چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس نے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کر کے ناوگئی سے اسلام آباد جانے والی موٹر گاڑی نمبر LEB-7565 کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران مذکورہ موٹر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 14 کلوافیون برآمد کر لی۔ جس کی مالیت تقریباً 7 لاکھ بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

خاصہ دار فورس نے گاڑی کو قبضے میں لیکر ڈرائیور گل رحیم ولد غلام جان سکنہ تنگی چارسدہ کویکہ غنڈ حوالات میں بند کر دیا۔ جبکہ تحصیل پنڈیالئی اتمانزئی میں پہلے سے زمین میں چھپے بارودی مواد کو برآمد کر لیا گیا ۔جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر سب ڈویژن توصیف خالد نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز ہمیں خفیہ اطلاع موصول ہوا کہ ایک موٹر گاڑی میں افیون سمگل کی جا رہی ہے۔

خاصہ دار فورس کی کاروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ جبکہ دہشت گردوں نے اتمانزئی کے علاقے میں بارودی مواد چھپایا تھا۔ جو لیویز فورس کے صوبیدار میجر دلفراز خان، خاصہ دار فورس کے شیر اعظم نے کاروائی کرتے ہوئے بارودی مواد کو برآمد کیا۔ بارودی مواد اور افیون کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں