مہمند میں تودہ گرنے سے ماربل مائنز کی کان میں متعدد مزدور دب گئے

کان کے ملبے سے 12 جاں بحق اور 6 زخمی مزدوروں کو نکال لیا گیا ، باقی مزدروں کی نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 ستمبر 2020 20:13

مہمند میں تودہ گرنے سے ماربل مائنز کی کان میں متعدد مزدور دب گئے
مہمند (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2020ء ) مہمند کی تحصیل صافی میں تودہ گرنے سے زیارت ماربل مائنز کی کان  کے ملبے تلے متعدد مزدور دب گئے ہیں۔ ملبے سے 12 جاں بحق اور 6 زخمی مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے، باقی مزدروں کی نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند کی تحصیل صافی میں زیارت ماربل مائنز کی کان کے اوپر تودہ گرنے سے ملبے تلے متعدد مزدور دب گئے ہیں۔

 مزدور کان میں ماربل کا پہاڑ توڑ رہے تھے کہ کان کے اوپر لینڈ سلائڈنگ کے باعث تودہ گر گیا۔ جس کی وجہ سے مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے مزدورں کو ملبے سے نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، بتایا گیا ہے کہ کان کے ملبے سے 12 جاں بحق اور 6 شدید زخمی مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم باقی مزدروں کی نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ماربل مائنز کی چار کانیں ایک ساتھ زمین میں دھنس گئی ہیں۔ماربلز کی کانوں کے نیچے بیٹھنے اورزمین میں دھنس جانے سے متعدد مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اسی طرح پچھلے مہینے جولائی میں خانقا ماربل کان میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک مزدور جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ حادثہ میں زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا۔

تحصیل صافی میں خانقا ماربل کان میں لوڈر کے ساتھ کام کر نے دو مزدور ملبہ تودہ گرنے سے ایک موقع پر جان بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ میں جان بحق ہونے والے چمن خان ولد فضل خان سکنہ مٹہ مغل خیل اور زخمی لعل جوہرولد فیروز خان سکنہ صوابی شامل ہیں۔ مقامی لوگوں نے دونوں مزدور وں کو ملبے سے نکال دیا گیا جبکہ ریسکیوں 1122کے اہلکار موقع پر پہنچ کر جان بحق اور زخمی مزدور کو ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی پہنچایا گیا جہاں سے زخمی کو مزید طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہیے مزدروں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مزدروں کو حادثات کے دوران فوری ریلیف مل سکے۔ 

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں