حکومت قبائلی عوام سے وعدے وقت کے ساتھ پوری کررہی ہے ،محمود خان

قبائلی اضلاع کی افغانستان کیساتھ تجارت کیلئے بارہ پوائنٹ پر بارڈر مارکیٹس تعمیر کرینگے حکومت قبائلی اضلاع کے تعمیر وترقی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے،افتتاحی منصوبوںمیں 64کلو میٹر سرلڑہ روڈ 40 کلو میٹر گورسل روڈ سمیت مامد گٹ ہسپتال شامل ہے منصوبوں کی جلد تکمیل سے علاقے میں معاشی انقلاب آئیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:44

حکومت قبائلی عوام سے وعدے وقت کے ساتھ پوری کررہی ہے ،محمود خان
مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی عوام سے کی گئے وعدے وقت کے ساتھ پوری کررہی ہے ،قبائلی اضلاع کی افغانستان کیساتھ تجارت کیلئے بارہ پوائنٹ پر بارڈر مارکیٹس تعمیر کرینگے،حکومت قبائلی اضلاع کے تعمیر وترقی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے،افتتاحی منصوبوںمیں 64کلو میٹر سرلڑہ روڈ 40 کلو میٹر گورسل روڈ سمیت مامد گٹ ہسپتال شامل ہے،مذکورہ منصوبے بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ کر علاقے میں معاشی انقلاب آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمودخان نے ضلع مہمند کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی،معاون خصوصی کامران بنگش اور عارف احمدزئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دو مختلف مقامات پر اربوں روپوں کے لاگت سے زیر تکمیل 64کلو میٹر چوپان ٹو سرلڑہ روڈ اور 40کلو میٹر غیبہ تاگورسل روڈ سمیت مامد گٹ ہسپتال کا افتتاح کیا ۔

چوپان ٹو سرلڑہ 64 کلو میٹر کے روڈ کی توسیع اور بحالی پر 1182.265ملین روپے خرچ ہونگے۔زیر تعمیرمنصوبے سے تحصیل پنڈیالئی،امبار سمیت ضلع باجوڑمین پشاور باجوڑشاہراہ سے منسلک ہونگے۔جس سے ایک تہائی آبادی مستفید ہونگے۔جبکہ 40کلو میٹرگورسل روڈ کے ذریعے غیبہ کے مقام سے پشاور باجوڑ شاہراہ پاک افغان بارڈر گورسل کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔جس پر 684.718 ملین تحمینہ لاگت آئے گا۔

جبکہ مامد گٹ کے مقام پر 130ملین لاگت سے پایہ تکمیل 40بستروں کے ہسپتال کا افتتاح کیا اور ہسپتال میںمیڈیکل،سرجیکل اور گائنی وارڈ کا معائنہ کیا۔اور ہر قسم صحت سہولیات کے ہدایات جاری کردی۔وزیر اعلیٰ نے غیبہ چوک گورسل روڈکے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔کہ حکومت قبائلی عوام سے کی گئے وعدے وقت کیساتھ ساتھ پوری کر رہے ہیں۔اور قبائلی عوام کی پسماندگی اور محرومیاں دور کرنا حکومت کی اولین ترجیخ ہیں۔کیونکہ گزشتہ سال وفاق سے ملنے والے 37ارب روپے قبائلی اضلاع میں خرچ کی ہیں۔اور قبائلی اضلاع کا افغانستان کے ساتھ تجارتی بارہ پوائنٹ پر بارڈر مارکیٹس تعمیر کرینگے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں