موجودہ حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ

پیر 2 نومبر 2020 19:08

موجودہ حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ
مہمند۔2نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2020ء) :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا مہمند کیڈٹ کالج کا دورہ ،کالج میں کلاسز کا باقاعدہ افتتاح سمیت بہی ڈاگ میں جاری فرنٹیئر کانسٹیبلری ٹریننگ کا معائنہ اور نئے تعمیر شدہ جدید طرزِ تعلیم گورنر ماڈل سکول تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے مہمندکیڈٹ کالج سمیت بہی ڈاگ میں جاری فرنٹیر کانسٹیبلری ٹریننگ کا معائنہ اور خویزئی بائزی گورنر ماڈل سکول کا باقاعدہ افتتاح کرلیا۔

مہمند کیڈٹ کالج میں نئے کلاسز کے اجراءکے افتتاح کے موقع پر بریگیڈئر ظفر اقبال کیڈٹ کالج، کمانڈنٹ مہمندرئفلزمحمد جمیل خان،کمشنر پشاورامجد علی،ایم این اے ساجد خان ،ایم پی اے عائشہ اور نثار مہمند بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بریگیڈئر ظفر اقبال نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہمندکیڈٹ کالج 104 ایکڑ زمین پر محیط ہے جبکہ کالج میں داخلوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے جس سے علاقے کے تعلیم پر مثبت اثرات مرتب ہونگے افتتاحی تقریب سے وزیر اعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج کو صوبائی حکومت کی مکمل تعاون حاصل ہوگی کیونکہ موجودہ حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع کے ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔

ایم این اے کے ایک سوال کے و جواب پر کہا کہ سپیشل خاصہ داروں کے تنخواہ بہت جلد ریلیز ہوگا۔مہمند کیڈٹ کالج میں کلاسز افتتاح کے بعد بہی ڈاگ میں جاری فرنٹیئر کانسٹیبلری سابقہ خاصہ داروں کی جاری ٹریننگ کا معائنہ کیا جبکہ بہی ڈاگ میں نئے تعمیر شدہ گورنر ماڈل سکول کا افتتاح کرکے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں