ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ریسکیو اہلکاروں نے 343حادثات میں بروقت رسپانس دیا

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعرات 1 جولائی 2021 19:03

ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
ضلع مہمند(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2021ء) ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ریسکیو اہلکاروں نے 343حادثات میں بروقت رسپانس دی۔ریسکیو عملہ ہر موقعہ پر انسانیت کے خدمت کے جذبے سے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔مخلوق خدا کی خدمت ہراہلکارکی اولین ترجیح ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ۔ ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈنیٹر عبداللہ کی جاری کردہ بیان کی مطابق کنٹرول روم انچارج لیاقت علی نے گزشتہ جون مہینے میں ریسکیو 1122کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ کو پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ضلع بھرمیں 343 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیاہے۔

(جاری ہے)

کہ ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 1608 کالز موصول ہوئی جن میں 1265 غیر ضروری اور فیک کالز اور معلوماتی کال ہیں اس دوران ریسکیو 1122 نے 267 میڈیکل،39 روڈ ٹریفک حادثات،01کرونا ایمرجنسیز ،12 آگ لگنے،01گولی لگنے کی واقعات،02 پانی میں ڈوبنے کی واقعیات اور 21مختلف قسم کے ریکوری شامل ہیں۔

جوکہ کل واقعات میں مجموعی طور پر 343 مریضوں میں سے 216 کو بحفاظت مختلف ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 127 افراد کو موقعے پر طبی امداد و سہولیات فراہم کیا گیا ہیں اور ریسکیو 1122 مہمند نے 128 ریفرل ایمرجنسیز میں بھی رسپانس فراہم کی ہے،جن میں 22 ضلع کے اندر اور 106 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور عوام میں آگاہی‌ کےلۓ ٹریننگ منعقد کیں۔

رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ کاعوام کے نام جاری پیغام میں بتایاگیا ہے۔ کہ انشاءاللہ ریسکیو1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے۔کیونکہ مخلوق خدا کی خدمت ہر اہلکار کی اولین ترجیح ہے۔جبکہ تمام عملہ انسانیت کے جذبے کےلۓ ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں