مہمند ایجنسی ، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگی تنگ کر دی

مخصوص لائنوں پر بجلی کی سپلائی جاری جبکہ عوامی لائنوں پر چوبیس گھنٹوں میں 20 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے

پیر 25 دسمبر 2017 20:25

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2017ء) مہمند ایجنسی ، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگی تنگ کر دی۔ مخصوص لائنوں پر بجلی کی سپلائی جاری جبکہ عوامی لائنوں پر چوبیس گھنٹوں میں 20 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے بچوں کو مختلف بیماریاں لگنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بعض لائنوں پر شب و روز میں 20 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ رہتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مخصوص لائنوں جس پر لوہے ، ماربل وغیرہ کے کارخانے ہیں کو بجلی کی سپلائی جاری ہے۔ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے گھریلوں ضروریات کیلئے پانی میسر نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے خواتین سینکڑوں گز گہرے کنو ئوں سے ہاتھوں پر پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔ مساجد میں وضو کے پانی ناپید ہو چکے ہیں۔ جبکہ بعض لوگ فی ٹینکر 15 سو روپے لانے پر مجبور ہیں۔ عوام کے بار بار مطالبات کے بائوجود بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیکر بجلی کی سپلائی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں