مہمند ایجنسی کا رہائشی سعودی عرب ٹریفک حادثے میں جان بحق نوجوان کو آبائی گائوں میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 5 جنوری 2018 20:39

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) مہمند ایجنسی کا رہائشی سعودی عرب ٹریفک حادثے میں جان بحق جوان آبائی گائوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈیالی کے علاقے مارے کور کے 30سالہ جوان ریحان خان جو سعودی عرب روڈ ایکسڈنٹ میں جان بحق ہوا تھالاش دس دن کے بعد اپنے آبائی گھر لائی گئی ۔والدین کا کہنا تھا کہ ریحان کی صرف تین بیٹیاں ہیں جو بہت چھوٹی ہے کوئی بیٹا نہیں تھا ، ہم ایک پرانے گھر میں رہ رہے تھیں تو ریحان نے کہا کہ میںسعودی عرب جارہا ہوں اور تب تک واپس نہیں آئونگا جب تک آپ لوگوں کیلئے نیا گھر نہیں بنائونگا۔

سعودی عرب میں تین سال محنت مزدوری کرکے جب اس نے 20دسمبر کوگھر فون کیا تو والدین نے بتایا کہ بیٹا ہم نے نیا گھر بنایاہے اب آپ گھر آجائے تو ریحان نے اپنے کفیل سے چھٹی کی درخواست کی جو 31دسمبر سے تین مہینوں کی چھٹی مل گئی ۔

(جاری ہے)

لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا جب وہ 25دسمبر کو واپسی کی تیاری کے سلسلے میںوالدین اور بچیوں کی خریداری کیلئے بازارجارہا تھا کہ راستے میں اس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاجس میںوہ موقع پر دم توڑگیا۔

ان کی نعش دس دن کے بعد گزشتہ روز ان کے آبائی گائوں لائی گئی تو گھر والوں پر قیامت صغریٰ برپا ہوگیااور علاقے میں کہرام مچ گیا ۔اس کے جنازے میںعلاقے کے ہزاروں لوگوں اور سیاسی عمائدین نے شرکت کی اور اس کو ہزاروں اشک بارآنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں