مہمند ایجنسی ، فاٹا میں مسلم لیگ ن کو ایک فعال سیاسی جماعت بنانے کیلئے جلد تمام ایجنسیوں کا دورہ

کرینگے، فقیر محمد خان صدر مسلم لیگ (ن) فاٹا

منگل 9 جنوری 2018 20:44

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) مہمند ایجنسی، فاٹا میں مسلم لیگ ن کو ایک فعال سیاسی جماعت بنانے کیلئے جلد تمام ایجنسیوں کا دورہ کرینگے۔ قبائلی عوام کو پہلے حقوق کی بات اوربعد میں ضم ہونا چاہئے۔ بعض لوگوں نے فاٹا کے مسئلے کو سیاسی رنگ دیگر مزید گھمبیر بنادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فاٹا کے صدر فقیر محمد خان نے مسلم لیگ ن مہمند ایجنسی کے صدر حاجی بہرام خان کے اہلیہ کے رسم قل میں دعا کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر باجوڑ اور خیبر ایجنسی کے صدور ظاہر شاہ آفریدی اور عبداللہ خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن فاٹا کا صوبائی صدر و مشیر وزیر اعظم اور فاٹا کے کوارڈینیٹر انجینئر امیر مقام پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ امیر مقام کا صوبائی صدر بننے سے خیبر پختونخواہ سمیت فاٹا میں مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک نئے جذبے کے ساتھ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے نکلے ہیں۔

جبکہ فاٹا کے بعض ایجنسیوں میں پارٹی میں اختلافات موجود ہیں مگر ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے مسائل اور آپس کے اختلافات کو باہمی رضامندی سے حل کریں۔ تاکہ 2018 ء الیکشن میں مسلم لیگ ن فاٹا سے الیکشن جیت سکیں۔ انہوں نے موجودہ وقت میں فاٹا کے صورت حال کے بارے میں کہا کہ قبائل کو پہلے اپنے حقوق حاصل کرنے جبکہ بعد میں صوبے میں انضمام کی بات کرنی چاہئے۔ کیونکہ سیاستدانوں نے فاٹا کے مسئلے کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں