مہمند ایجنسی کی تحصیل پڑانگ غار میں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گئے

ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایجنسی سمیت دوسرے اضلاع کے 50 ٹیموں نے حصہ لیا

منگل 9 جنوری 2018 21:03

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل پڑانگ غار میں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل پڑانگ غار میں ایک ماہ سے جاری ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مہمند ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایجنسی سمیت دوسرے اضلاع کے 50 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ تنگی الیون اور پڑانگ غار سرہ شاہ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں تنگی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 155 رنز سکور کئے۔ جس کے جواب میں پڑانگ غار سرہ شاہ الیون صرف130 رنز بنا سکے۔ اور اس طرح تنگی الیون نے 15 رنز سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد زبیر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی طور پر 80 رنز سکور کئے جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

فائنل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی سنیٹر ہلال رحمن تھے۔ اس کے علاوہ تقریب میں ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر ، علاقے کے مشران اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سنیٹر ہلال رحمان اور ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے تقریب کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھیل کھود سے ہی اپنے جوانوں کو دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط اور توانا رکھ سکتے ہیںاس لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود پر بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہمندایجنسی کے بعض تحصیلوں میں پہلے سے سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کئے گئے ہیں۔ باقی تحصیلوں میں بھی سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کئے جائینگے۔ تحصیل پڑانگ غار میں پہلے ہی سے سپورٹس گرائونڈ ز کی منظوری دی جا چکی ہے۔ جس پر جلد کام شروع کیا جائیگا۔ اس موقع پر ملک نواز، ملک لعل کریم اور حاجی ظاہر شاہ نے پڑانگ غار میں سپورٹس گرائونڈ تعمیر کرنے پر سنیٹر ہلال رحمان،ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان اور پولیٹیکل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔ سنیٹر ہلال رحمان کی طرف سے ونر ٹیم کو 50 ہزار اور رنراپ کو 40 ہزار روپے نقد دیئے گئے۔ اس کے علاوہ مہمان خصوصی نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کھلاڑیوں میں سپورٹس کیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں