مہمند ایجنسی، پاک افغان سرحدی دیہات میں پولیٹیکل انتظامیہ اور مہمند رائفلز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 11 جنوری 2018 22:14

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء)مہمند ایجنسی، پاک افغان سرحدی دیہات میں پولیٹیکل انتظامیہ اور مہمند رائفلز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ۔ بوڑھے ، بچوں اور خواتین سمیت 532 مریضوں کا معائنہ کر کے مفت ادویات فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ کے مطابق جمعرات کے روز پاک افغان سرحدی دیہات بائیزئی سب ڈویذن کے علاقہ لخکر کلے میں پولیٹیکل انتظامیہ اور مہمند رائفلز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

محکمہ صحت مہمند ایجنسی کے ماہر ڈاکٹروں اور عملے نے لخکر کلے اور ملحقہ مختلف گا?ں سے آئے ہوئے مختلف بیماریوں کے شکار مرد، خواتین،بوڑھے ، بچوںسمیت 532 مریضوں کا معائنہ کیا۔ اور بیماریوں کی تشخیص کے بعد مریضوں کو مفت معیاری ادویات فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں