مہمند ایجنسی میں فاٹا یوتھ جرگے تشکیل دینے کا فیصلہ چیئرمین یوتھ جرگہ کو انتظامات کو ختمی شکل دینے کا ٹاسک دیدیا گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 21:48

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) مہمند ایجنسی میں فاٹا یوتھ جرگے تشکیل دینے کا فیصلہ یوتھ جرگہ کے مرکزی چیئرمین نے ملک نوید احمد مہمند کو انتظامات کو ختمی شکل دینے کا ٹاسک دے دیا، چند دن بعد مہمند پریس کلب میں حلف برداری تقریب منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاٹا یوتھ جرگہ کے مرکزی چیئر مین ارشد آفریدی نے مہمند ایجنسی میں فاٹا یوتھ جرگہ تشکیل دینے کیلئے تحریک انصاف کے رہنماء ملک نوید احمد مہمند کو ذمہ داری دے دی ہے۔

اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ملک نوید احمد مہمند نے کہا کہ جرگہ تشکیل دینے کیلئے کوشش شروع کی ہے ، جرگہ میں تمام سیاسی ، مذہبی جماعتوںاور فلاحی کارکنان کو ممبر بنائے جائینگے۔ اور بہت جلد مرکزی چیئر مین ارشد آفریدی مہمند پریس کلب غلنئی میں جرگہ ممبران سے حلف لینگے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں