مہمند ایجنسی، پڑانگ غار نوے کلے چوک میں پی ٹی آئی مہمند کا جلسہ عام

عمران خان کرپشن، ظلم و اقربا پروری اور حق و باطل کا جنگ لڑ رہا ہے جنوبی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے نقیب اللہ محسود اور باجوڑ ایجسنی کے احمد شاہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کئے جائے،مقررین

ہفتہ 10 مارچ 2018 20:58

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) مہمند ایجنسی، پڑانگ غار نوے کلے چوک میں پی ٹی آئی مہمند کا جلسہ عام۔ عمران خان کرپشن، ظلم و اقربا پروری اور حق و باطل کا جنگ لڑ رہا ہے۔ ختم نبوت کے سازش میں انوشہ رحمن، مریم نواز، وزیر اعظم کے سیکرٹری سید کرمانی شامل تھے۔ فاٹا کے تمام نشستوں کے اُمیدوار کامیاب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہارسابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری، پی ٹی آئی کے رہنماء و ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان، صدر پی ٹی آئی مہمند ایجنسی ساجد خان مہمند، جنرل سیکرٹری سجاد مہمند، ڈاکٹر محمد اسرار خان، یوتھ ونگ فاٹا کے صدر ملک نوید خان، قاری رحیم شاہ ، اہل سنت والجماعت مہمند ایجنسی کے امیر مولانا امین الحق عرف صاحب حق ، امیر اللہ جنیدی، مولانا شاکر اللہ، تحصیل پڑانگ غار پی ٹی آئی کے صدر اسماعیل خان، جنرل سیکرٹری حیات سحر و دیگر مقررین نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ختم نبوت کے سازش پر کیوں خاموش ہیں۔ اب زرداری اور اسفندیار کا دور ختم ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف اب مسجدوں و مدارس کی پارٹی بن چکی ہے۔ ہم موروثی سیاست کے خلاف ہے۔ تحریک انصاف بھوکے پیاسے لوگوں کے ساتھ ہیںخواہ وہ پنجاب، سندہ ، بلوچستان یا خیبر پختونخواہ کے کیوں نہ ہو۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جنہوں نے سپیکر آیاز صادق کو کرسی سے ہٹا کر دوبارہ انتخابات پر مجبور کیا۔

عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر کے کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا گیا۔ فاٹا اصلاحات میں وفاقی حکومت نے مضبوط دیوار بن کر مولانا فضل الرحمن، محمود خان اچکزئی کو اُکسائے ہیں۔ اب تک فاٹا میں یونیورسٹی یا میڈیکل یونیورسٹی نہ بننا ظلم و نا انصافی ہے۔ مہمند ایجنسی میںعوام کو ٹرانسفر مر یا ڈگ ویل دینا پارلیمنٹرین کا احسان نہیں بلکہ یہ عوام کا حق ہے۔

ہم تحریک انصاف میں رہتے ہوئے ان عاصبوں اور ظالموں سے پائی پائی کا حساب لینگے۔ قبائلی عوام کے حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ہم مسلمان ہیں اور مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہوئے ہیں۔ فاٹا کے عوام کیلئے عدالتی نظام، بلدیاتی انتخابات اور صوبے میں ضم ہونا چاہتے ہیں۔ سینٹ الیکشن میں بد ترین پارس ٹریڈنگ ہوا ہے۔ ضمیر فروشوں کو فی الفور شکست دینگے۔

پاکستان و پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ رہ کر ملک کی تحفظ اور بقاء کیلئے مزید قربانی دینگے۔ سیکورٹی فورسز قبائلیوں کے ساتھ چیک پوسٹوں پر نرمی کریں۔ پڑانگ غار کو ایجنسی سے منسلک کرنے کیلئے لنک روڈ تعمیر کیا جائے۔ زراعت سے وابسطہ 20 فیصد افراد کیلئے بجلی کا نظام درست کیا جائے۔ ہم پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان کو علاقہ غیر نہ بنایا جائے۔

فاٹا وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے نقیب اللہ محسود اور باجوڑ ایجسنی کے احمد شاہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کئے جائے۔ جلسے کے آخر میں پاکستان زندہ باد عمران خان زندہ باد کے نعروں سے پنڈال گونج اُٹھا۔ جلسہ میں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے نائب صدر حاجی عبدالرازق شنواری، شاہ حسین آفریدی، لنڈی کوتل کے صدر حاجی بابا غلام حیدر، جنرل سیکرٹری حاجی حکیم خان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں