مہمند ایجنسی ، ایجنسی سپورٹس منیجر کے خلاف سپورٹس کمیٹی کے کھلاڑیوں کا احتجاجی مظاہرہ۔

بدھ 28 مارچ 2018 22:30

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) مہمند ایجنسی، ایجنسی سپورٹس منیجر کے خلاف کمالی حلیمزئی کے سپورٹس کمیٹی کے کھلاڑیوں کا شدید احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے کے دوران پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند۔ سپورٹس منیجر کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ سپورٹس کی مد میں لاکھوں روپے کی تحقیقات کا مطالبہ۔ روڈ بندش کی وجہ سے سواریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے کئی مظاہرین گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کمالی حلیمزئی کے سپورٹس کمیٹی کے کھلاڑیوں نے فضل الرحمن اوراکبر شاہ کی قیادت میں مہمند پریس کلب کے سامنے ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا تھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو کھیلوں کی مد میں سالانہ تحصیل وائز لاکھوں روپے ملتے ہیں۔ جس میں بڑے پیمانے پر خرد برد کیا جاتا ہے۔ دیگر تحصیلوں کی طرح کمالی حلیمزئی کو بھی کھیلوں کا سامان ملنا چاہیے لیکن گزشتہ کئی سالوں سے ہمیں ایک بال تک نہیں ملا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں فضل ہادی اور امتیاز خان نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔

مظاہرین نے سپورٹس منیجر سعید اختر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اورحکومت مہمند ایجنسی کو سپورٹس کی مد میں سالانہ ملنے والے لاکھوں روپے کی تحقیقات کریں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے روڈ بندش کے جرم میں مظاہرین کے کئی رہنمائوں کو گرفتار کر لئے جو کہ بعد میںپی ٹی آئی مہمند ایجنسی کے صدر ساجد خان مہمند کے مذاکرات پرپانچ گھنٹے بعد رہا کر دیئے گئے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں