مہمند ایجنسی، اپر مہمند ، لوئر مہمند اور بائیزئی سب ڈویژنز میں پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈینگی مچھر اور بخار سے بچائو کیلئے آگاہی واک

پیر 2 اپریل 2018 22:49

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) مہمند ایجنسی، اپر مہمند ، لوئر مہمند اور بائیزئی سب ڈویژنز میں پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈینگی مچھر اور بخار سے بچائو کیلئے آگاہی واک۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی اپر مہمند ، لوئر مہمند اور بائیزئی سب ڈویژنز میں پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈینگی مچھروں اور بخار سے بچائو کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں کثیر تعداد میں محکمہ صحت حکام، پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام اور عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایز توصیف خالد، شیر عالم خان، طارق اللہ ودیگر نے کہا کہ ڈینگی مچھروں کا افزائش نسل رکھنے کیلئے پرانی ٹائروں کو ٹھکانے لگائے جائے کیونکہ بارشوں کے موسم میں ان میں پانی جمع ہو کر ڈینگی مچھر جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں میں خواتین کو ڈینگی بچائو تدابیر سے انہیں آگاہ کیا جائے۔ اپنے گھروں میں کھلے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ مہمند ایجنسی کے ہر تحصیل پر ڈینگی سے بچائو کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے۔ جو اپنے علاقوں میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعائون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں