مہمند ایجنسی،قندوزمیں مدرسے پر بمباری کھلی دہشت گردی ہے،مولانا محمد عارف حقانی

جمعہ 6 اپریل 2018 20:31

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2018ء) مہمند ایجنسی، مہمند ایجنسی جمعیت علماء اسلام (ف) مہمند ایجنسی کے امیر مولانا محمد عارف حقانی نے کہاہے کہ قندوزمیں مدرسے کے بے گناہ طالبعلموں پر بمباری کھلی دہشت گردی ہے۔امریکہ مسلمانوں کے خلاف حملوں کیلئے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامی ممالک اپنے صفوں میں اتحاد پیداکرکے امریکی حملے کا بھر پور جواب دیں۔اسلام کے قلعے "مدارس"پر حملے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اور امریکی انہوں نے کہاکہ امریکہ خود دہشت گردی کو فروغ دے رہاہیں اور پھر الزامات کے لئے مسلمانوں کے خلاف بہانے تلاش کررہے ہیں۔ مدارس کے خلاف امریکی سازش ناکام بنادیں گے اور امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں