مہمند ایجنسی، مشران و عوام نے امن بحالی میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ قربانی د ی،محمد واصف سعید

جمعہ 6 اپریل 2018 20:31

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2018ء) مہمند ایجنسی، مشران و عوام نے امن بحالی میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ قربانی دی ہے۔ ایجنسی میں بد امنی کا دور گزرچکا ہے۔ امن کا مشن جاری رکھیں گے۔ ہم نے پولیٹیکل حکام کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ مہمند قوم کے مشران عزت دار لوگ ہیں۔ ہم نے ان کی بھر پور حوصلہ آفزائی کی ہے۔

الوداعی تقر یب سے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مہمند ایجنسی کے مشران نے غلنئی میں سابقہ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمد واصف سعید نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابقہ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمند قوم کے مشران نے امن بحالی میں پولیٹیکل حکام اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ ہو کر قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے مشران نے اجتماعی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا ہے۔ مہمند قوم کے روایات پورے فاٹا سے الگ ہے اور یہاں جرگہ سسٹم بحال ہے اور ہر مشکل میں بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر مقامی مشران ملک صاحب خان، ملک عزت خان،ملک نادر منان کوڈا خیل، ملک صاحب داد خان، ملک فیاض خویزئی، ملک حاجی احمد خویزئی، ملک سلطان بائیزئی، ملک نذیر خان حلیمزئی، ملک اجمل خان کدی خیل، ملک امیر نواز خان، ملک نصرت ترگزئی، ملک نثار ، ملک حاجی صوبیدار صافی، ملک سید محمود جان، ملک عطاء اللہ وی دیگر مشران نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم کے دوسالہ کارکردگی کو سراہا اور ایجنسی کے حالات کو بہتر بنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مشران نے باب مہمند تک انہیں جلوس کی شکل میں رخصت کیا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں