مہمند ایجنسی، پیپلز پارٹی کی یکہ غنڈ بازار سے غلنئی تک موٹر کار ریلی

ایجنسی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عہد کرتی ہیں، امن بحالی کیلئے قومی مشران اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، صدر پاکستان پیپلز پارٹی مہمند ایجنسی ڈاکٹر فاروق افضل خان

بدھ 11 اپریل 2018 22:02

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) مہمند ایجنسی، پیپلز پارٹی کی یکہ غنڈ بازار سے غلنئی تک موٹر کار ریلی۔ ایجنسی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عہد۔ امن بحالی کیلئے قومی مشران اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ریلی کو سیکورٹی فراہم کرنے پر انتظامیہ کو خراج تحسین۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی مہمند ایجنسی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل خان ، ارشد بختیار و دیگر عہدیداروں نے ریلی شرکاء سے خطاب کے بعد مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر فورم پر قبائلی عوام کے مشکلات کے حل کیلئے آواز اُٹھائی ہے۔ موجودہ جدید دور میں مہمند ایجنسی میں گزشتہ گزشتہ ایک سال سے موبائل نیٹ ورک بند ہے۔

(جاری ہے)

پینے کے پانی کا شدید قلت ہے۔ بجلی کے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آچکے ہیں۔ اجتماعی کاموں کے بجائے مخصوص لوگوں کو نوازا جاتا ہے۔ کروڑوں روپے سے بننے والا ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے بلڈنگ تک محدود ہے۔

تعلیمی نظام بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جا رہے ہیں۔ شناختی کارڈ بنانے کیلئے تحصیل وائز نادرا دفاتر قائم کرنے چاہئے۔ الیکشن کمیشن خواتین کو ووٹ ڈالنے کیلئے طریقہ کار بنائے۔ الیکشن کیلئے دور افتادہ علاقوں میں بھی پولنگ بوتھ بنادیئے جائے۔ تاکہ عام لوگوں کو ووٹ کے استعمال میں آسانی پیدا ہوسکیں۔ انہوں عوام سے پر زور مطالبہ کیا کہ لوگوں کو درپیش تمام مشکلات کے حل کیلئے وہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے اُمید وار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر یں۔ انہوں نے عہد کیا کہ ہم الیکشن سے پہلے ووٹ کی تقدس آگاہی مہم بھی چلائینگے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں