مہمند ایجنسی،فاٹا کے سینئر صحافی کے انتقال پر صحافیوں کا تعزیتی اجلاس

جمعہ 4 مئی 2018 23:17

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) مہمند ایجنسی، مہمند پریس کلب کے صحافیوں کا فاٹا کے سینئر صحافی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس۔ اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب کے صحافیوں کا ایک خصوصی تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر تاج ولی خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں فاٹا کے سینئر صحافی مرحوم شیر خان آفریدی کی خدمات کو سراہا اور اُن کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس نصیب فرمائے۔ اور اُن کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے حکومت سے خصوصی امداد کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ تاکہ مرحوم کی خدمات کا صلہ اُن کے لواحقین کو مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں