مہمند ایجنسی،، علمائے کرام معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں کردار ادا کریں،علماء کرام

کفار اسلام کے خلاف سازشیں کرنے میں لگے ہوئے ہیں، دینی مدارس عوام کے چندوں پر چلتے ہیںحکومت سے کسی قسم کا گرانٹ نہیں مل رہا ہے،جامعہ خالد بن ولید میں دستار بندی تقریب سے خطاب

ہفتہ 5 مئی 2018 20:30

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) مہمند ایجنسی، علمائے کرام معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں کردار ادا کریں۔ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔ کفار اسلام کے خلاف سازشیں کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ قندوز مدرسے کے نہتے بچوں پر امریکی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار غلنئی وزیر کلے میں جامعہ خالد بن ولید میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جید علمائے کرام مولانا مفتی رحمان اللہ ممبر تحصیل کونسل شبقدر، مولانا عبدالحق ناظم مدرسہ عبداللہ ابن مسعود ، مولانا سمیع اللہ مہتمم جامعتہ العلوم الاسلامیہ غلنئی، مولانا عبدالمنان، مفتی عبدالخالق شاہ، مولانا محب اللہ، مولانا ساجد خان و دیگر نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان دینی مدارس نے فری تعلم دینے کا بیڑا اُٹھا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اور دنیا سے جوق درجوق لوگ دینی تعلیم حاصل کرنے کا پیاس بجھانے کیلئے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ دینی مدارس عوام کے چندوں پر چلتے ہیں اور حکومت سے کسی قسم کا گرانٹ نہیں مل رہا ہے۔ تقریب میں جید علمائے کرام نے جامعہ خالد بن ولید کے 11 حفاظ قرآن کو پگڑیاں باندھی اور انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر علمائے کرام نے فارغ التحصیل طلباء سے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معاشرے میں بے راہ روی بڑھتی جا رہی ہے۔ نوجوان نسل جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے جار ہے ہیں۔ لہٰذا آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں۔ اور علاقے میں نوجوان نسل کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے بھر پور جہاد کریں۔

اس وقت اسلام کے دشمن پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے مختلف نت نئے حربے آزما رہے ہیں۔ اور مدارس کے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں۔ جس کیلئے آپ کمر بستہ ہو کر تمام پروپیگنڈوں کا مقابلہ کریں۔ اور نوجوان نسل کو اسلام کی تعلیم سے بہرہ ور کر کے انہیں راہ راست پر لانے میں اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دیں۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں