مہمندا یجنسی ، عوام کا پولیٹیکل کمپائونڈ قائم یوٹیلٹی سٹور کو بازار میں منتقل کرنیکا مطالبہ

منگل 22 مئی 2018 22:25

مہمندا یجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) مہمندا یجنسی ، عوام کا پولیٹیکل کمپائونڈ قائم یوٹیلٹی سٹور کو بازار میں منتقل کرنیکا مطالبہ،یوٹیلتی سٹور ایک ایسی جگہ پر کھول دیا گیا ہے جہاں لوگ استفادہ نہیں کر سکتے۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ذریعے عوام کو اشیاء خورد و نوش رعایتی نرخوں پر فراہمی کا آغاز کیا ہے جو کہ احسن اقدام ہے۔

لیکن مہمند ایجنسی میں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی طرف سے غلنئی ہیڈ کوارٹر کے اندر سٹور قائم کر لیا گیا ہے جو گاہکوں کی پہنچ سے دور ہے اور دوسری جانب مین گیٹ پر سخت سیکورٹی چیکنگ کے باعث سٹور تک لوگوں کی رسائی مشکل ہے، مقامی لوگوں کے مطابق سٹور والے اپنی من مانی کرتے ہیں اور جب ان کا من چاہے سٹور بند کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جلد بند کرنے کی وجہ سے خریداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب لوگوں نے اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت یوٹیلٹی سٹور پر اشیائے ضروریہ فراہم نہیں کر سکتی تو سٹور کو بند کردے۔ صارفین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور کو بازار میں منتقل کر کے کھول دیا جائے تاکہ لوگوں کو سستی اور معیاری چیزیں دستیاب ہو۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں