مہمندا یجنسی، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری،پینے کے پانی کی شدید قلت،عوام کا احتجاج

پیر 4 جون 2018 22:18

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) مہمندا یجنسی، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری،پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ،عوام کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں ایک طرف رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شدید گرمی ہے تو دوسری طرف بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ غلنئی کے گرد و نواح کے رہائشیوں شاہ خیل خان، امیر باچا، مسیح اللہ کی قیادت میں عوام نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گریڈ سٹیشن اہلکارامتیازی سلوک کر کے غلنئی فیڈر کو قصداً بند کر کے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 20 گھنٹے تک پہنچا دیا ہے۔ جبکہ ایجنسی میں قائم مختلف کارخانوں کے بجلی لائن پر 24 گھنٹے بجلی جاری رہتی ہے۔ جبکہ ہمیں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم دور دراز کے علاقوں سے بھاری اخراجات کر کے ٹینکروں کے ذریعے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن منتشر ہو گئے۔ مگر مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو ہم کسی بھی وقت گریڈ سٹیشن کا گھیرائو کر سکتے ہیں۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں