علینگار میں نامعلو م افراد نے خاصہ دار صوبیدار کو اغواء کر کے قتل کر دیا

سیکورٹی فورسز نے تحقیقات شروع کر دیں

جمعرات 7 جون 2018 19:03

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقہ علینگار میں نامعلو م افراد نے خاصہ دار صوبیدار کو رات کے وقت اغواء کر کے قتل کر دیا۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے تحقیقات جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے علاقہ علینگار میںگزشتہ رات مقامی صوبیدار شیر علی عشاء کے وقت نماز تراویح کیلئے گھر سے نکلا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے دن پولیٹیکل انتظامیہ کو اُن کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی، بعد میں انتظامیہ نے لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند طارق اللہ خان اورتحصیلدار صافی خالد خان نے مقتول کے گھر جا کر اُن کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اور پولیٹیکل حکام کی طرف سے مقتول کے کفن دفن کیلئے ایک لاکھ روپے نقد دیئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں