مہمند رائفلز کی طرف سے ایجنسی کے مختلف اقوام کے مشران ، سیاسی پارٹیوں اور میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

جمعہ 8 جون 2018 19:48

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) مہمند ایجنسی، مہمند رائفلز کی طرف سے ایجنسی کے مختلف اقوام کے مشران ، سیاسی پارٹیوں اور میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام۔ مہمند رائفلز ، پولیٹیکل حکام اور مشران کے لازوال قربانیوں کی بدولت مہمند ایجنسی میں امن قائم ہو چکا ہے۔ ایجنسی ہٰذا میں عوام کی سہولت کیلئے سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں میں کمی، گزشتہ کئی سال سے بند موبائل نیٹ ورک کو بھی بحال کر دیا گیا۔

مشران کو چاہئے کہ وہ مزید رسم و رواج کے تحت فورسز کے شانہ بشانہ ہوکر دہشت گردوں کا راستہ روک لیں۔ فاٹا انضمام سے امن و ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع ہو جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد عرفان علی نے قومی مشران ، سیاسی و میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمد واصف سعید تینوں سب ڈویژنز کے اے پی ایز اور ونگ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔

کرنل عرفان علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقامی مشران نے ہر مشکل گھڑی میں فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہو کر امن بحالی کیلئے مال و جان کی قربان دی ہے۔ مگر اب امن کی مزید بحالی کیلئے اور اقدامات ہونے چاہئے۔ کیونکہ ایک بار پھر خدشہ پایا گیا ہے کہ سرحد پار سے بعض دہشت گرد وں کا تشکیل ہو چکا ہے اس لئے مشران کو چاہئے کہ وہ رسم و رواج کے تحت ان دہشت گردوں کا راستہ روک لیں۔

اور اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک اور اجنبی افراد پر کھڑی نظر رکھیں۔ کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد عرفان علی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فاٹا ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا۔ ہمیں چاہئے کہ ان مواقع سے بھر پور فائدہ اُٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات انفرادی ہو یا اجتماعی اس کیلئے ہم سے رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ اور فورسز آپ کے ساتھ ہر قسم تعائون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر مقامی مشران نے اپنی طرف سے آئندہ بھی امن و امان کی بحالی میں ہر قسم کے تعائون اور قربانی دینے کا عہد کیا۔ مقامی مشران نے افطار ڈنر پر مہمند رائفلز، پاک فوج اور پولیٹیکل حکام کا شکریہ ادا کیا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں