مہمند، تحریک انصاف کے اُمیدوار ساجد خان مہمند 22717 وٹ لیکر کامیاب

آزاد اُمیدوارملک بلال رحمن نے 21076 کے ساتھ دوسرے جبکہ اے این پی کے نثار خان 13778 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے

جمعرات 26 جولائی 2018 21:39

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) مہمند، پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار ساجد خان مہمند 22717 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد اُمیدوارملک بلال رحمن نے 21076 کے ساتھ دوسرے جبکہ اے این پی کے نثار خان 13778 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ساجد خان مہمند کو مبارکباد دینے کیلئے اُن کے حجرے پر پارٹی ورکرز اور لوگوں کا تانتا بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند حلقہ این اے 42 سرکاری نتائج کے مطابق 2018 ء قومی اسمبلی انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار ساجد خان مہمند نی22717 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ آزاد اُمیدوارو سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمن نی21076 ، عوامی نیشنل پارٹی کے نثار خان نے 13778 ، متحدہ مجلس عمل کے مولانا غلام محمد صادق نی10109 ، آزاد اُمیدوار محمد سعید خان نے 8182 اورآزاد اُمیدوار حاجی عبدالرحمن فقیر نے 4942 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار نے ضلع مہمند سے پہلی بار کامیابی حاصل کی ہے۔۔ ضلع مہمند سے قومی اسمبلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے ساجد خان مہمند کو مبارکباد دینے کیلئے اُن کے حجرے پر پارٹی ورکرز اور لوگوں کا کثیر تعداد میں تانتا بن گیا ہے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں