مہمند، قومی مشران کا انضمام کے خلاف گرینڈ جرگہ ، 30 اگست کو دوبارہ جرگہ طلب

خاصہ داروں کو ختم کرنے اور پولیس و پٹواری نظام کے خلاف نعرہ بازی

پیر 13 اگست 2018 22:28

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں مہمند قومی مشران کا انضمام کے خلاف گرینڈ جرگہ ۔ 30 اگست کو دوبارہ جرگہ طلب۔ خاصہ داروں کو ختم کرنے اور پولیس و پٹواری نظام کے خلاف نعرہ بازی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں مہمند قومی مشران کا فاٹا انضمام کے خلاف گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جرگہ میں مشران نے بغیر مشاورت فاٹا کے انضمام کو مسترد کرتے ہوئے اپنے تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اور 30 اگست کو دوبارہ گرینڈ جرگہ غلنئی میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ جس میں آئندہ کیلئے لائحة عمل طے کرنے کا اعلان کیا جائیگا۔ جرگے کے شرکاء نے بعد میں پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر دھرنا دیا اور خاصہ دار فورس کو ختم کرنے اور پولیس و پٹواری کلچر کو لاگوں کرنے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں