مہمند، پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے جوان عوام کی فلاح و بہبود اور امن و امان کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں، کرنل محمد عرفان علی

سیکورٹی فورسز ، قبائلی مشران اور عوام کی قربانیوں کی بدولت قبائلی اضلاع امن کا گہوارہ ہے،عوامی سہولیات کے پیش نظر درجنوں چیک پوسٹیں ختم کی ہیں،کمانڈنٹ مہمند رائفلز کا جوانوں سے خطاب

منگل 11 ستمبر 2018 21:20

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) مہمند، پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے جوان عوام کی فلاح و بہبود اور امن و امان کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔سیکورٹی فورسز ، قبائلی مشران اور عوام کی قربانیوں کی بدولت قبائلی اضلاع امن کا گہوارہ ہے۔ عوامی سہولیات کے پیش نظر درجنوں چیک پوسٹیں ختم کئے ہیں۔کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد عرفان علی کا جوانوں سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد عرفان علی نے پاک افغان سرحد کے قریب بھائی ڈاگ اور مامد گٹ کے مقام پر دوروں کے دوران جونیئر آفیسرز اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز، قبائلی مشران اور عوام کی قربانیوں کے نتیجے میں قبائلی خطہ خصوصاً ضلع مہمند میں امن قائم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ضلع مہمند میں درجنوں چیک پوسٹیں ختم ہو کر عوام رات کے وقت بھی آتے جاتے ہیں اور سکھ کا سانس لیا ہے۔

جبکہ عوام کو روزگار اور ترقیاتی کاموں میں بھی بڑی حد تک مواقع اور سہولیات مل چکے ہیں۔ اس موقع پر 201 ونگ کمانڈر رانا سعید احمد، ایس ایم فردوس خان اور ایس ایم ارشاد بھی موجود تھے۔ انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کو کے آفیسرز اور جوانوں نے ملک کی استحکام اور سالمیت کیلئے ہر وقت چوکس اور ہمہ تن ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ جبکہ عوام کی فلاح و بہبود اور امن و امان کیلئے بھی ہر وقت کوشاں ہیں۔ کمانڈنٹ ایم آر کرنل محمد عرفان علی نے شہداء کی قربانیوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں