مہمند،بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کو چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی،یکم اکتوبر سے ہڑتال کا اعلان

منگل 25 ستمبر 2018 21:00

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء)بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کو چھ مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی،یکم اکتوبر سے ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیسک ایجوکشن کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ گزشتہ چھ مہینوں سے تنخواہوں کی بندش ،کتب اور دیگر تعلیمی مواد کے عدم فراہی پر ملک بھر کے بیسک ایجوکشن سکولز نے یکم اکتوبر سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اساتذہ کی گھروں میں فاقوں کی نوبت اچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان اساتذہ کو صرف نو ہزار روپے فی مہینہ ادا کی جارہی ہے۔اساتذہ نے ڈائریکٹر بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز سے اپیل کی ہے کہ ان اساتذہ کو فوری ریگولر کرنے کے وعدے کو عملی جامع پہنا دیاجائے۔جبکہ نو ہزار کی تنخواہیں ریلیز کیاجائے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں