مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے باقاعدہ متاثرین ، قومی مشران سے مشاورتی جرگہ شروع

مہمند قومی مشران و متاثرین کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرینگے، ڈیم کی تعمیر میں کسی قسم کی روکائوٹ برداشت نہیں کرینگے،مقررین

جمعرات 27 ستمبر 2018 21:24

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2018ء) ضلع مہمند میں چیف جسٹس کے حکم کے مطابق مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے باقاعدہ متاثرین ، قومی مشران سے مشاورتی جرگہ شروع۔ مہمند قومی مشران و متاثرین کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرینگے۔ ڈیم کی تعمیر میں کسی قسم کی روکائوٹ برداشت نہیں کرینگے۔ کسی بھی زمین کو زبردستی قبضہ نہیں کرائی گئی ہے۔

ڈیم کی تعمیر پر ہم ہر قسم تعائون کو تیار رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں واقع مہمند درہ پر بننے والے مہمند ڈیم جو کہ ساٹھ سال پہلے اس کی فیزیبلٹی اور تعمیر کے بار بار وعدے کئے گئے۔ مگر اب چیف جسٹیس کے از خود نوٹس کے تحت اب ڈیم کی تعمیر ضرور ہوگی۔ اس سلسلے میں تحصیل پنڈیالئی میں اسسٹنٹ کمشنر توصیف خالد، پراجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم مقبول بنگش نے عیسیٰ خیل ، برہان خیل، امبار اتمان خیل قوم کے مشران و متاثرین کے ساتھ مشاورتی جرگہ کیا۔

(جاری ہے)

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ڈائریکٹر نے متاثرین و قوم کے خدشات کو دور کرنے کیلئے مشاورتی جرگے کو منعقد کرینگے۔ جس میں تمام قوم و متاثرین کی خدشات کو دور کرینگے۔ کیونکہ ڈیم بننے سے صرف مہمند نہیں بلکہ ضلع چارسدہ کو بھی زراعت کے حوالے سے سیراب ہو سکیں گا۔ اور ملک میں پانی و بجلی کے بحران بھی ختم ہو سکیں گا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر مہمند ڈیم ایک ایسا پراجیکٹ ہے جس سے قوم کا نقصان کم اور فائدہ زیادہ ہے۔

ہم نے باقاعدہ نقشہ تیار کیا ہے جو کہ پورے قوم اور متاثرین کے ساتھ اس نقشے کے تحت کام کرینگے۔ ڈیم سے مہمند و باجوڑ کی جو زمینیں متاثر ہوگی اُن کے مالکان کو باقاعدہ معاوضہ دیا جائیگا۔ اس موقعہ پر مقامی عمائدین و متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پورے فاٹا میں ہم سب سے زیادہ پسماندہ ہے اور دوسری طرف ہمیں دہشت گردی کی جنگ میں بھی کافی مالی و جانی نقصان پہنچ گیا ہے۔

ہم ڈیم کی تعمیر سے انتہائی خوش ہیں مگر ساتھ ہی ڈیم کی رائلٹی مہمند قوم کو، مفت بجلی، متاثرین کو معائوضہ، مقامی بے روزگار نوجوانوں کو اس میں روزگار دینا جیسے جائز مطالبات ہیں۔ حکومت اسے منظور کریں۔ کیونکہ اس سے پہلے ورسک ڈیم جو کہ مہمند ایجنسی میں بنا ہے مگر اب تک ہم کو رائلٹی دی گئی اور نہ وہ وعدے پورے ہوئے۔ جو کہ ہمارے ساتھ اُس وقت کئے گئے تھے۔ موجودہ افسران نے ان کو بھر پور یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہمارا پہلا جرگہ ہے اور مزید بھی جرگے اور مزاکرات جاری رکھیں گے۔ جمعہ کے روز اتمان خیل اور پڑانگ غارتحصیل کے مشران و متاثرین کے ساتھ بھی جرگہ کیا جائیگا۔ اور انہیں بھی اعتماد میں لیکر اُن کی خدشات دور کرینگے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں