مہمند ، لکڑو کالج کی منتقلی سے طلباء کو ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بن گیا۔ طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 27 ستمبر 2018 21:24

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2018ء) مہمند ، لکڑو کالج کی منتقلی سے طلباء کو ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بن گیا۔ طلباء کا احتجاجی مظاہرہ۔ پولیٹیکل مین گیٹ کے سامنے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر دھرنا۔ انتظامیہ کی مداخلت سے ایک گھنٹہ بعد روڈ کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کی جنگ میں متاثرہ ڈگری کالج کو تحصیل صافی سے ہیڈ کوارٹر غلنئی منتقل کیا گیا تھا۔

مگر اب ایجنسی میں امن بحالی کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کالج کو دوبارہ لکڑو منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور وہاں کالج کی تعمیر کیلئے تین کروڑ روپے بھی منظور کی جاچکی ہے۔ اور موجودہ وقت میں کالج کی جو ضروریات ہے وہ بھی پورا کر کے کالج سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر تحصیل صافی کالج کے پرانے بلڈنگ کو تبدیل ہو جائے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے تحصیل حلیمزئی ، پنڈیالئی کے داخل شدہ طلباء کو ٹرانسپورٹ کا مسئلہ پیش آچکا ہے۔

کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر لکڑو جانے سے طلباء کو کافی مشکلات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز ان تحصیلوں کے طلباء نے احتجاجاً پولیٹیکل انتظامیہ مین گیٹ کے سامنے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کو ایک گھنٹے کیلئے بلاک کر رکھا تھا اور اُن کا مطالبہ تھا کہ کالج منتقلی کے بعد ہمارے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے۔ پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کی بندش سے عام مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بعد میں پولیٹیکل تحصیلدار حلیمزئی نے ان کے ساتھ مذاکرات کر کے روڈ کھولنے پر امادہ کیا۔ طلباء نے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کے حل تک احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں