مہمند ، بارودی سرنگ دھماکے میں خاصہ دار اہلکار شہید، ڈپٹی کمشنر مہمند محمد واصف سعید کی نماز جنازہ میں شرکت،سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

منگل 30 اکتوبر 2018 19:54

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2018ء) مہمند کے تحصیل صافی علینگار میں بارودی سرنگ دھماکے میں خاصہ دار اہلکار شہید۔ ڈپٹی کمشنر مہمند محمد واصف سعید کی نماز جنازہ میں شرکت۔ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک۔ قبائلی ضلع مہمند میں مقامی انتظامیہ کے مطابق تحصیل صافی کے علاقہ علینگار شینواری میں ایک مقامی خاصہ دار عیسیٰ خان پر پیر کے روز بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہیں فوری طبی امداد کی غرض سے ناواگئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ منگل کے روز ڈپٹی کمشنر محمد واصف سعید نے خاصہ دار میجر جان محمد سمیت تحصیل صافی علینگار کا دورہ کر کے شہید خاصہ دار عیسیٰ خان کے گھر جا کر غمزدہ خاندان سے تعزیت کی اور نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ خاصہ دار و لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف ہانر پیش کیا اور سلامی دی۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں