ضلع مہمند میں لیویز فورس کے پروموشن کا عمل تاحال شروع نہ ہوسکا

منگل 6 نومبر 2018 21:11

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) ضلع مہمند میں لیویز فورس کے پروموشن کا عمل تاحال شروع نہ ہوسکا۔ دو کنٹریکٹ صوبیدار میجرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھیآسامیاں بدستور خالی پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں لیویز فورس کے دو کنٹریکٹ صوبیدار میجرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فورس میں پروموشن کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔ اور ابھی تک صوبیدار میجرز کی اسامیاں خالی پڑی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع مہمند میں لیویز فورسز نے دہشت گردی جنگ میں بے شمار قربانیاں دیکر نیا تاریخ رقم کیا ہے۔ مگر تاحال حکومت کی طرف سے وہ جدید وسائل اور سامان انہیں مہیاں نہیں کئے گئے ہیں۔ جو انہیں ضرورت ہے۔ حکام ضلع مہمند لیویز فورس کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر انہیں جدید وسائل اور ساز و سامان مہیا کیا جائے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ لیویز فورس کے خالی اسامیوں پر بھرتی کو یقینی بنایا جائے۔ مذکورہ فورس میں دو بار ٹیسٹ انٹرویو کرنے کے باوجود بھی تقرری نہ ہوسکا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں